جامعہ سندھ بیچلرز ڈگری کی داخلہ فہرست جاری

image

جامعہ سندھ جامشورو کے انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے بیچلرز ڈگری پروگرام 2015 کے تحت تیسری میرٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری کردہ لسٹ جامعہ سندھ کے اے سی ٹو بلڈنگ کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کی گئی ہے۔ جبکہ جاری کردہ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk پر بھی موجود ہے۔ تیسری میرٹ لسٹ کے تحت داخلے کے لیے داخلہ فیس 09 جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق بیچلرز ڈگری پروگرام میں مختلف کیٹیگری کے تحت داخلہ کے لیے کامیاب امیدوار اپنی داخلہ فیس 09 جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامئے کے مطابق اضلاع کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب امیدوار داخلہ فیس کا چالان حاصل کرتے وقت اپنے ہمراہ اصلی ڈومیسائل اور پی آر سی ضرور لائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.