انٹر ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ،ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کےمطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات یکم جنوری 2015ء سے بروز پیر 19جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 22جنوری اور 23جنوری 2015ء تک بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 20جنوری 2015ء سے 2فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 3فروری سے 17فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 18 فروری سے 24فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.