تعلیمی اعلانات برائے /30/12/2014

image

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس بدھ 31دسمبرکو دوپہر12بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں ہوگا۔جس میں بی اے (پاس) ، بی ایس سی(پاس) اور بی کام کے داخلوں سے متعلق اُمور زیر غور آئینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(مارننگ پروگرام) میںاوپن میرٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ایسے طلبہ جن کے نام بیچلرز پروگرام کی جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 30دسمبر سے 2 جنوری 2015ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح سے دوپہر1بجے تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایسے طلبہ جن کے نام ماسٹرز پروگرا م کے جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے وہ اپنی داخلہ فیس 5سے 8جنوری 2015 ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9.30سے دوپہر1بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ30دسمبر سے 2جنوری 2015 ء تک 500روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.