سیکیورٹی خدشات کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کا امکان

image

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وفاقی دار الحکومت کے تعلیمی اداروں میں 31دسمبر تک دی گئی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزارت کیڈجلد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، وزارت کیڈ کے وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے گزشتہ دنوں اسلام آباد انتظامیہ سے ایک ملاقات کی تھی جس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی بہتر بنانے کےلئے اہم فیصلے کئے گئے تھے جن پر مرحلہ وار عمل شروع کر دیا گیا ہے، اسی اجلاس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 5 جنوری تک تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈی جی عامر اشرف خواجہ نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس میں 5جنوری کے بجائے 31 دسمبر کی تاریخ لکھ دی، جس پر وزارت کے سینئر حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت نے مزید چھٹیوں کے معاملے پر مشاورت کےلئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لے کر چھٹیوں میں توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.