میٹرک بورڈ کراچی کے تحت السنۂ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

image
امتحانات دوپہر ۲ بجے سے شام ۵ بجے تک منعقد ہونگے۔۸ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل بھی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق السنۂ شرقیہ کے سالانہ امتحانات ، آج۱۵ دسمبر ۲۰۱۴؁ بروز پیر شروع ہورہے ہیں جو کہ ۲۰ دسمبر ۲۰۱۴؁ بروز ہفتہ تک ۲ بجے سے شام ۵ بجے تک (علاوہ جمعہ ۳ بجے سے شام ۶ بجے) جاری رہیں گے۔ جس میں تقریباً۱۹۰۰ طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہورہے ہیں۔ جس کے لئے ۸ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں ایک سینڑل جیل کراچی میں قائم کیا گیاہے۔ جہاں سے قیدی اُمیدوار شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر بروقت امتحانی پرچہ جات کی ترسیل کے سینٹرل کنٹرول آفیسر(C.C.O)کا تقرّر کیا گیا ہے۔اور امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے سینٹر کنٹرول آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ملکر نقل کے خاتمے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.