جامعہ کراچی، این ٹی ایس کے زیراہتمام داخلہ ٹیسٹ

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کےمطابق بیچلرز پروگرام میں داخلے کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 14 دسمبر2014 ء کو منعقدہوگا۔ ایسے امیدوارجوبیچلرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کراچکے ہیں،ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔ داخلہ ٹیسٹ کو سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ نمبر 01 پری انجینئرنگ کے طلبہ کا فارم نمبر4502 تا9908 کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار14 دسمبر 2014 ء کو صبح 9بجے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ ہوگا۔ فارم نمبر9911 تا10537 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے آئیڈیل ڈگری کالجSt-21A بلاک 06 گلشن اقبال نزد سندھ ٹیکنیکل بورڈ منعقد ہوگا۔فارم نمبر10542 تا11987 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔فارم نمبر11993 تا13425 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے رانا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل ہسپتال منعقد ہوگا۔ فارم نمبر13430 تا14811 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل ہسپتال منعقد ہوگا۔جبکہ فارم نمبر14814 تا17075 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے اپواگورنمنٹ کالج فارویمن کریم آباد میں منعقد ہوگااور فارم نمبر17076 تا18820 کا داخلہ ٹیسٹ سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 02 میں پری میڈیکل کے طلبہ کا فارم نمبر4505 تا17256 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:00 بجے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ ہوگا۔جبکہ فارم نمبر17259 تا18825 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:00 بجے آئیڈیل ڈگری کالجSt-21Aبلاک 06 گلشن اقبال نزد سندھ ٹیکنیکل بورڈ منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 03 میں جنرل سائنس کے طلبہ کا فارم نمبر4507 تا18665 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 04میں ڈی اے ای(ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ) کے طلبہ کا فارم نمبر4513 تا18708 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر ایک بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔گروپ نمبر05میں ہوم اکنامکس کے طلبہ کا فارم نمبر4829 تا17267 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر ایک بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگاجبکہ گروپ نمبر 06 میںہومینیٹز فارم نمبر4541 تا18809 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر ایک بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگااور گروپ نمبر 07میں کامرس،ڈی بی اے اور ڈپلومہ اِن کامرس کے طلبہ کا فارم نمبر4503 تا18811 کا داخلہ ٹیسٹ بھی دوپہر 1:00 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.