انٹر سال اول کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانی فارمزجمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات 11دسمبر 2014ء سے بروز پیر 12 جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 15جنوری 2015ء اور بروز جمعہ 16جنوری 2015ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 13جنوری 2015ء سے 26جنوری تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ،27جنوری سے 9فروری 2015ء تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 10فروری سے 16فروری 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.