جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے سال دوئم اور (سال اول و دوئم باہم) ریگولر وپرائیوٹ ضمنی امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے ریگولر کے امتحانات میں 1365 طلبہ شریک ہوئے، 57 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں ،539 سیکنڈ ڈیژن میں جبکہ 03 طلبہ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 43.88% فیصدرہا۔بی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں 1727 طلبہ شریک ہوئے ،39 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں ،674 سیکنڈ ڈویژن میں جبکہ 11 طلبہ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 41.92 فیصدرہا۔