ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے غریب طالب علموں کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے ایک اعلامیہ کے مطابق بورڈ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری اسکولوں میں غریب زیر تعلیم طلباء و طالبات کی حو صلہ افزائی اور مالی معاونت کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے ،جس کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں سے بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں 45%اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مد میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی بورڈ کی شرائط کے مطابق سرکاری اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے دس دس طلباء و طالبات کے نام بورڈ کو ارسال کردیں ایسے امیدواروں کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے کے فارم بورڈ کی ریسرچ برانچ گراؤنڈ فلور بلاکB سے حاصل کئے جاسکتے ہیں فارم جمع کروانے کی حتمی تاریخ 19دسمبر 2014ہے ۔ فارم کے ساتھ امیدوار کی دو عدد حالیہ تصاویر( تصدیق شدہ) نویں جما عت 2014کے امتحانات کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی ،امیدوار کے والد یا اس کے سرپرست کا آمدنی ثبوت جس میں سالانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو منسلک کی جائے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.