کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 25 نومبر 2014ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔