میٹرک کے ضمنی امتحانات

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت میٹرک کے ضمنی امتحانات برائے سال 2014ء جمعہ 14 نومبر سے شروع ہوں گے جو 26 نومبر تک جاری رہیں گے۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 34937 طلباء و طالبات شریک ہو رہے ہیں جن کے لئے بورڈ کی جانب سے شہر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 102 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بورڈ کے تحت سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ جنرل گروپ کے پرچے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لئے جائیں گے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق بورڈ کی جانب سے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے ڈائریکٹر اسکولز کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ اور سینئر اساتذہ پر مشتمل ویجلنس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں 29775 طلبہ شریک ہو رہے ہیں جن میں 18142 طلباء اور 11633 طالبات شامل ہیں۔ اس طرح میٹرک جنرل گروپ (ریگولر) میں 3233 امیدوار شریک ہوں گے جن میں 723 طلباء اور 2510 طالبات ہیں جبکہ میٹرک جنرل گروپ (پرائیویٹ) میں 1929 طلبہ شریک ہوں گے جن میں 1432 طلباء اور 497 طالبات شامل ہیں۔ امتحانات کے لئے قائم کئے گئے 102 امتحانی مراکز میں 57 مراکز طلباء اور 45 طالبات کے لئے بنائے گئے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.