بی اے اور بی کام پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام ،پرائیوٹ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے دس یوم کی توسیع کردی گئی ہے۔بی اے کے امتحانی فارم 3075 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے5500 روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے6900روپے فیس کے ساتھ13 تا22نومبر2014ء تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سالانہ امتحان 2014 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.