جامعہ کراچی: تعلیمی سال برائے 2015 کے داخلوں کا آغاز 17 نومبر سے

image

جامعہ کراچی کے تحت تعلیمی سال 2015ء کے لئے بی ایس آنرز اور ماسٹرز کے داخلوں کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا۔ یہ داخلے دو مرحلوں میں دیے جائیں گے جس کے مطابق پہلے ’’انٹری ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات‘‘ مین داخلے ہوں گے اور بعد مین ’’اوپن میرٹ کے حامل شعبہ جات‘‘ میں ہوں گے ۔ 17 نومبر سے انٹری ٹیسٹ کے حامل شعبوں میں بی ایس آنرز اور ماسٹرز پروگرام کے داخلہ فارم جاری ہوں گےجو27 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ اس کے بعد اوپن میرٹ کے حامل شعبوں میں بی ایس آنرز اور ماسٹرز پروگرام کے شعبوں کے داخلہ فارم جاری کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے حامل شعبوں کے داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ جبکہ اوپن میرٹ کے حامل شعبوں کے داخلہ فارم شہر میں مختص یونائیٹڈ بنک کی شاخوں سے جاری اور جمع ہوں گے۔ جامعہ کراچی کی داخلہ کیمٹی کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے حامل شعبوں کے داخلہ ٹیسٹ دسمبر میں لئے جائیں گے اس سلسلے میں این ٹی ایس (نیشنل ٹیسٹنگ سروس) سے بات چیت کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور فارم ڈی کا انٹری ٹیسٹ 6 دسمبر کو لیا جائے گا۔ مزیدبرآں انٹری ٹیسٹ کے حامل شعبوں میں ماسٹرز پروگرام کا انٹری ٹیسٹ 7 دسمبر کو ہوگا جبکہ بی ایس آنرز پروگرام کا انٹری ٹیسٹ 14 دسمبر کو لیا جائے گا تاہم ابھی ٹیسٹ کے انعقاد کا مقام طے نہیں کیا گیا ہے واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے گزشتہ سال کے تجربات کی روشنی میں اس بار فارمیسی کے داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 60 سے کم کر کے 50 کر دیئے ہیں جبکہ باقی تمام شعبوں میں انٹری ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 ہی ہوں گے۔ داخلہ کے مطابق سائنس کے شعبوں میں داخلے کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کا ٹیسٹ پیپر ایک ہی ہوگا جبکہ اس طرز پر آرٹس کےشعبوں میں بھی داخلے کی درخواست دینے والے امیدواروں کا ٹیسٹ پیپر یکساں بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال جامعہ کراچی نے جرمیات کا شعبہ بھی قائم کردیا ہے جہاں پہلی مرتبہ صبح کی شفٹ میں جرمیات میں ماسٹرز پروگرام شروع ہوگا اس مقصد کے لئے ڈاکٹر فتح برفت کو چیرمین مقرر کیا جاچکا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.