تعلیمی اعلانات برائے /08/11/2014

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار9؍نومبر کو صبح 10:30بجے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف آرٹس کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوگا۔طلبہ کو ان کے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انہیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لئے اپنی نشست اور ضروری معلومات کے حصول میں دقت نہ ہو۔تاخیر سے آنے والے طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔براہ کرم پابندی وقت ملحوظ رکھاجائے۔ ٭ جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضوی کے مطابق دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ’’یوم حسینؓ ‘‘ کا منگل 11 نومبر کو ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے (پاس) سال اول ودوم سماجی بہبودکے ضمنی عملی امتحانات برائے 2013ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہےجس کے مطابق عملی امتحانات 12اور13نومبر کو منعقد ہونگے۔ امتحانات شعبہ سماجی بہبود میں صبح 10 سے 12 بجے منعقد ہونگے۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈاور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ صدر شعبہ سماجی بہبودسے رابطہ کریں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام ریگولر اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے ۔ بی اے کے امتحانی فارم 2400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورمشترکہ کیلئے 4250روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کیلئے 5275روپے کے ساتھ اور بی ایس سی کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ10 سے17نومبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو2000یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سالانہ امتحانات 2014 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگےجبکہ ایسے طلباوطالبات جو 2001 تا2008 ء کے انرولمنٹ حامل ہیں اور سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.