نویں جماعت سائنس کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014ء کے نتائج

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے نویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 20روز قبل نتائج کا اجراء کیا تاکہ اس وقت دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء یکسوئی کے ساتھ پڑھائی کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اور دستی اندراج کے ساتھ ہم نے نویں جماعت کے نتائج کا اجراء کیا ہے تاکہ نتائج کی شفافیت برقرار رہے۔ طلباء آئندہ امتحان کے لئے پانچ سالہ پرچہ جات پر انحصار کرنے کی بجائے نصاب کے مطابق تیاری کریں۔ کیونکہ اب سوالات پانچ سالہ پرچوں کے بجائے پورے نصاب سے شامل کیے جائینگے، لہٰذا اساتذہ بھی نصاب کے مطابق تدریس دیں اور طلبا ء و طالبات گیس پیپرز کا سہارا نہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہےلہٰذا نقل کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ حل شدہ پرچہ جات کا خاتمہ کیا جائے والدین ، اساتذہ اس سلسلے میں طلباء و طالبات کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نویںجماعت سائنس گروپ میں 136329 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے ، 134022 امتحان میں شریک ہوئے ، 2307 طلباء و طالبات غیر حاضر رہے ۔مجموعی طور پر 93787 طلباء و طالبات پانچ پرچوں میں کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 69.98فیصدرہا، اس طرح چار پرچوں میں 21689طلباء و طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب16.18،تین پرچوں میں 9799 طلب 134022طلباء و طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 7.31، دو پرچوں میں 4688طلباء و طالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 3.50اور ایک پرچہ میں 2344طلباء و طالبات کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 1.75فیصدرہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.