ایم بی بی ایس سال اول کی ابتدائی میرٹ لسٹ

image

ڈائو میڈیکل یونیورسٹی اور سندھ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال اول کی میرٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے۔ ایس ایم سی میں 74.4 پر داخلے بند جبکہ 78.6سے شروع ہوئے تھے۔ ادھر محکمہ صحت نے ڈاکٹر عشرت العباد خان ڈینٹل کالج کی عمارت سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے کر دی ہے۔ 6 ماہ قبل ڈائو یونیورسٹی نے عمارت خالی کرائی تھی اور طلبہ اور اساتذہ کو اوجھا انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی روڈ پر منتقل کر دیا تھا۔ ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کو باقاعدہ طور پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے کرنے کی ایک سادہ اور مختصر سی تقریب ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوئی جس میں اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ سندھ ڈاکٹر خالد شیخ اور ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے برکت راجپوت نے شرکت کی۔ اس موقع پر برکت راجپوت نے انسٹیٹیوٹ کی چابی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کے حوالے کر دی۔ پروفیسر طارق رفیع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ڈینٹل کالج اب باقاعدہ طور پر ان کے حوالے ہو گیا ہے جس کے بعد انہوں نے رواں سال سے ہی کلاسز شروع کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب بھی ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینٹل کالج کی فیکلٹی کیلئے اشتہارات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینٹل کالج کی 100نشستوں کیلئے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کے میرٹ کے تحت ہی داخلے دئیے جائینگے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز پہلے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت اور ایس ایم سی کے عقب میں واقع تھا تاہم جب سندھ میڈیکل کالج، یونورسٹی میں تبدیل ہوا تو ڈاو یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کو اوجھا لے گئی اور عمارت خالی چھوڑ دی تھی جسے اب سندھ جناح یونیورسٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.