مہران یونیورسٹی جامشورو میں داخلے کیلئے ٹیسٹ

image

تعلیم صحت خواتین

New 0 0 0

مہران یونیورسٹی جامشورو میںداخلے کیلئے ٹیسٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی جامشورو اورشہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس(خیرپور میرس) کے سال 2014-15میں داخلے کے لئے مہران یونیورسٹی جامشورو میں پری ایڈمیشن ٹیسٹ لیا گیا۔ صوبہ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے داخلے کے خواہش مند امیدواروں سے 17 ٹیکنالوجی کی مجموعی 1800 نشستوں کے لئے امیدواروں نے یونیورسٹی کی جانب سے مقرر کردہ حبیب بینک کی برانچوں سے 11490 فارم حاصل کئے‘ ان میں سے 11101فارم واپس جمع ہوئے 125امیدواروں کے داخلہ فارم مختلف وجوہات کی وجہ سے مسترد کئے گئےاس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونیورسٹی یہ 18 واں انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کررہی ہے‘ پاکستان کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جس نے سب سے پہلے پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا سلسلہ 1998ءسے شروع کیا۔ اس موقع پر صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مہران یونیورسٹی عالمی معیار کی انجینئرنگ کی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ پری انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28 اکتوبر بروز منگل کو یونیورسٹی کے نوٹس بورڈز پرآویزاں کیا جائیگا

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.