انٹر کے ضمنی امتحانا ت 18 نومبر سے

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں کلاسوں کے سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے 2014ء کے ضمنی امتحانات 18نومبر 2014ء سے درج ذیل شیڈول کے مطابق شروع ہورہے ہیں، جو 8دسمبر 2014ء تک جاری رہیں گے، یہ تمام پرچے دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 18نومبر 2014ء کو تمام گروپس کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس اور اخلاقیات کے پرچے جبکہ خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ اوّل منعقد ہوگا۔ 19نومبر کو پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا کیمسٹری پرچہ دوم ، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ دوم ، کامرس ریگولرو پرائیویٹ کا اکائونٹنگ پرچہ دوم، آرٹس ریگولرکے فائن آرٹس، لاجک ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ، کمپیوٹر سائنس، لائبریری سائنس کے پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں کا ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن پرچہ دوم ہوگا۔20 نومبر کو تمام گروپس کے اردو (نارمل)، اردو (آسان) ، اردو (غیرمادری زبان)، ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان (غیرملکی امیدواروں کیلئے) جبکہ انگلش نارمل (خصوصی امیدواروں) کے پرچہ اول منعقد ہوں گے۔ 21نومبر کو باٹنی (پری میڈیکل) ، فزکس (ہوم اکنامکس)، اسٹیٹسٹکس (کامرس ریگولر، پرائیویٹ) آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس (خصوصی امیدواروں) کے پرچہ دوم لیے جائیں گے۔ 22 نومبر کو تمام گروپس کے انگلش (نارمل) اور انگلش (ایڈوانس) کے پرچہ اول جبکہ خصوصی امیدواروں کا آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ اول منعقد ہوگا۔24 نومبر کو پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور پری میڈیکل کا فزکس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کے بائیولوجی اور بیکٹریالوجی ، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا کمرشل جیوگرافی پرچہ دوم، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے اردو (اختیاری)، انگلش (اختیاری)، عربک، پرشین، سندھی (اختیاری) میتھمیٹکس کے پرچہ دوم جبکہ خصوصی امیدواروں کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا جائے گا۔25 نومبر کو پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا کیمسٹری پرچہ اول، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ اول،آرٹس ریگولر کے فائن آرٹس، لاجک، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن،کمپیوٹر سائنس کے پرچہ اوّل اور خصوصی امیدواروں کا اردو (نارمل) کا پرچہ اوّل منعقد ہوگا۔26نومبر کو پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کا میتھمیٹکس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا ہوم مینجمنٹ، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا پرنسپل آف کامرس (بینکنگ) پرچہ دوم، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے ایجوکیشن اور اسلامک ہسٹری کے پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کے جیوگرافی ،آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس (صرف لڑکیوں کیلئے) اور بریل کے پرچہ دوم جبکہ خصوصی امیدواروں کا اردو (نارمل) پرچہ دوم ہوگا۔27 نومبر کو پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کا میتھمیٹکس پرچہ اول، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا پرنسپل آف اکنامکس پرچہ اول، ہوم اکنامکس کا کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائلز، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے ایجوکیشن اور اسلامک ہسٹری کے پرچہ اول، آرٹس ریگولر کے جیوگرافی، آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس (صرف لڑکیوں کیلئے) ،بریل کے پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ اوّل لیا جائے گا۔28نومبر کو تمام گروپس کے پاکستان اسٹڈیز اور خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ دوم ہوگا۔29 نومبر کو پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، پری میڈیکل کا فزکس پرچہ اوّل ، ہوم اکنامکس کا میل مینجمنٹ اینڈ فوڈ پریزرویشن، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا اکائونٹنگ پرچہ اوّل ، آرٹس ریگولر اینڈ پرائیویٹ کے اردو (اختیاری)، عربک، پرشین، انگلش (اختیاری)، سندھی (اختیاری) ، میتھمیٹکس اور خصوصی امیدواروں کے اسلامک اسٹڈیز کے پرچہ اوّل لیے جائیں گے۔یکم دسمبر 2014ء کو تمام گروپس کے اردو (نارمل)، اردو (آسان)، اردو (غیرمادری زبان)، ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان (صرف غیرملکیوں کیلئے)، سندھی اور انگلش نارمل(خصوصی امیدواروں) کے پرچہ دوم منعقدہوں گے۔2 دسمبر کو باٹنی(پری میڈیکل)، اکنامکس(سائنس جنرل)، فیملی کلاتھنگ پرابلمز (ہوم اکنامکس) ،بزنس میتھمیٹکس (کامرس ریگولر ، پرائیویٹ) ، اکنامکس، جنرل ہسٹری، اسلامک اسٹڈیز (آرٹس ریگولر، پرائیویٹ) ،سائیکالوجی (آرٹس ریگولر )اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (خصوصی امیدواروں) کے پرچہ اوّل ہوں گے۔3 دسمبر کو تمام گروپس کے انگلش (نارمل) ،انگلش (ایڈوانس) اور خصوصی امیدواروں کے کمپیوٹر سائنس کے پرچہ دوم منعقد ہوں گے۔4دسمبر کو زولوجی (پری میڈیکل)، اسٹیٹسٹکس (سائنس جنرل) اپلائیڈ آرٹس (ہوم اکنامکس) سوکس، سوشیالوجی (آرٹس ریگولر، پرائیویٹ) اسٹیٹسٹکس اور نرسنگ (آرٹس ریگولر) کے پرچہ اول لیے جائیں گے۔5دسمبر کو پری میڈیکل کا زولوجی پرچہ دوم اور ہوم اکنامکس کا کیمسٹری کا پرچہ لیا جائے گا۔6دسمبر کو اسٹیٹسٹکس (سائنس جنرل)، فوڈ اینڈ نیوٹریشن (ہوم اکنامکس)، سوکس، سوشیالوجی (آرٹس ریگولر، پرائیویٹ) اسٹیٹسٹکس ، نرسنگ (آرٹس ریگولر) اور اسلامک اسٹڈیز (خصوصی امیدواروں) کے پرچہ دوم لیے جائیں گے جبکہ ضمنی امتحانات کے آخری روز 8دسمبر 2014ء کو اکنامکس (سائنس جنرل) فیملی ریلیشنز اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ (ہوم اکنامکس) ،اکنامکس ، جنرل ہسٹری، اسلامک اسٹڈیز (آرٹس ریگولر ،پرائیویٹ) ،سائیکالوجی (آرٹس ریگولر) اور اسلامک ایجوکیشن (خصوصی امیدواروں) کے پرچہ دوم منعقد ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.