جامعہ کراچی:ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی ایس سی ،ایل ایل ایم ،ایم بی بی ایس اور بی ڈیس کے ملتوی ہونے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق بی اے سال دوئم کا 18ستمبر کو ملتوی ہونے والاپر چہ اب 22اکتوبر ،بی اے سال اول کا 19 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 23اکتوبر ،بی اے سال دوئم کا 20 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 24 اکتوبر، بی اے سال اول کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 25 اکتوبر،بی اے سال دوئم کا 23ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 27 اکتوبر 2014ء کو منعقد ہوگا۔بی ایس سی سال دوئم کا 18 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 10 اکتوبر ،بی ایس سی سال اول کا 19ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 23 اکتوبر،بی ایس سی سال دوئم کا 20 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 24اکتوبر،بی ایس سی سال اول کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 25اکتوبر جبکہ بی ایس سی کا 23 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 27 اکتوبر 2014 ء کو منعقد ہوگا۔ایل ایل ایم پریویس کا 18 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب30 ستمبر اورایل ایل ایم فائنل کا20ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ یکم اکتوبرجبکہ 22 ستمبرکو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 02 اکتوبر 2014 ء کو منعقد ہوگا۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ اے کا 20 ستمبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 29 ستمبر2014 ء کو منعقد ہوگا ۔ بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 18ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 30ستمبر ،بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کا 19 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ یکم اکتوبر جبکہ بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ 02 اکتوبر اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کا 23 ستمبر کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 03 اکتوبر 2014 ء کو منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.