علوم شرقیہ کے امتحانات دسمبر کے دوسرے ہفتے میں

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق علوم شرقیہ کے ایسے تمام امیدوار جو اس سال ادیب ، عالم اور فاضل کے امتحانات برائے سال2014میں شرکت کے خواہشمند ہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ امتحانات دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں منعقد ہوں گے۔ امتحان میں شرکت کے لیے رجسٹریشن اور امتحانی فارم ایک ہی ہوگا۔ تمام سابقہ رجسٹریشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ علوم شرقیہ کے امتحان میں حصّہ لینے والے درج ذیل درجہ بندی کے مطابق امتحان میں حصّہ لے سکتے ہیں۔ ادیب اردو، عربی ، سندھی، فارسی جو امیدواراس سال ادیب کے امتحان میں شریک ہونگے وہ کسی اور امتحان میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ عالم اردو، عربی، سندھی، فارسی عالم کے لیے ادیب کے امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔فاضل اردو، عربی، سندھی، فارسی فاضل کے لیے عالم کے امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ لہذا ایسے تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ صرف مندرجہ بالا درجہ بندی کے مطابق ہی امتحان دے سکتے ہیں۔ لہذا ایسے تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ صرف مندرجہ بالا درجہ بندی کے مطابق ہی امتحان دے سکتے ہیں۔رجسٹریشن اور امتحانی فارم 24ستمبر سے نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک اور حبیب بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے قیمتاً دستیاب ہوں گے اور ہر طرح سے مکمل فارم اسی بوتھ پربغیر لیٹ فیس کے24 ستمبرتا 17 اکتوبر تک جمع ہون گے20 اکتوبرتا26 نومبرتک چھ سو پچاس روپے امتحانی فیس کے مساوی لیٹ فیس کے ساتھ جمع ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.