کامرس اور آرٹس ریگولر، پرائیویٹ کے امتحانی فارمزآج سے جمع ہونگے

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے کامرس ریگولر، پرائیویٹ اور آرٹس ریگولر، پرائیویٹ گروپس کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 22 ستمبر 2014ء سے بروز جمعہ 10 اکتوبر 2014ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز پیر 13 اکتوبر 2014ء اور بروز منگل 14 اکتوبر2014ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 13اکتوبر سے 16 اکتوبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 17 اکتوبر سے 21 اکتوبرتک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 22اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.