وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق کراچی میں ہونیوالے ایم اے سال اول سیاسیات(Political Science) پرائیویٹ سالانہ امتحانات2013 منعقدہ امتحان جون2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس امتحان میں73طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں70طلباء نے شرکت کی اور39طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ55.71فیصد رہا۔