انٹر کے ضمنی امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، میڈیکل ٹیکنالوجی،ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن اورایڈیشنل سبجیکٹس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات 4 ستمبر 2014ء سے بروز پیر 22 ستمبر 2014ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میںجمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 24 ستمبر 2014ء اور بروز جمعرات 25 ستمبر 2014ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 23 ستمبر سے 30ستمبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، یکم اکتوبر سے 13 اکتوبر تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 14 اکتوبر سے 20اکتوبر 2014ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.