انٹر کی مارکس شیٹس کالجوں کو ارسال

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے گھروں کے پتہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 3 ستمبر 2014ء سے بروز جمعرات 2 اکتوبر 2014ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.