تعلیمی اعلانات برائے 02/09/2014

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق قانون کے شعبے میں ایل ایل ایم (دو سالہ ڈگری پروگرامز) میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ داخلہ فارم 10 ستمبر2014 ء تک جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ پر واقع یو بی ایل بینک کائونٹر سے500 روپے کے عوض حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایل ایل ایم میں داخلہ کے لئے کم ازکم مطلوبہ اہلیت ایل ایل بی سکینڈ ڈویژن ہے۔ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست15 ستمبر کو جامعہ کراچی ویب سائٹ پر اپ لوڈ جبکہ جامعہ کراچی کے اسکول آف لاء کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی، جبکہ داخلہ فیس 15 تا19 ستمبر جامعہ کراچی میں واقع یوبی ایل بینک برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ٭ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے زیر اہتمام لیکچر فضیلت سیریز بعنوان: ’’دنیائے سائنس میں تحقیق اور دریافت ‘‘ منگل 02 ستمبر کو صبح گیارہ بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں منعقد ہوگاجس میں ڈاکٹر عطاءالرحمن کلیدی مقالہ پیش کرینگے۔ ٭ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اسباب اور تدارک کے حوالے سے بدھ 03 ستمبر کو صبح 9:30 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمدقیصر جبکہ سردار یاسین ملک مہمان خصوصی ہونگے۔علاوہ ازیں چیئر مین شعبہ اسلامیہ ڈاکٹر جلال الدین احمد نوری، ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر ڈاکٹر جعفر احمد ، علامہ الیاس ستار، معراج الہدیٰ صدیقی، عالم دین نسیم احمدصدیقی اور عباس کمیلی بھی سیمینار سے کلیدی خطاب کرینگے۔٭جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے تحت ’’ریسرچ کمیونیکشن اسکلز ڈیولپمنٹ‘‘ سے متعلق دو روزہ کورس02 اور03 ستمبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کورس کی اختتامی تقریب03 ستمبر کو شام چار بجے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ ٭ سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام چار روزہ ورکشاپ08 ستمبرسے شروع ہوگی۔ مذکورہ ورکشاپ اساتذہ زیر تربیت اساتذہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نئے فیکلٹی ممبران کے لئے بہت مفیدہوگا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فرخ احمد میاں ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہر ڈیڑھ بجے تاشام ساڑھے چار بجے تک ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.