تعلیمی اعلانات برائے 27/08/2014

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام 2014-15ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں28 ؍اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلبہ جو، اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ دوپہر 3:30 سے7:30 بجے شام اپنی داخلہ فیس دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلاک تیسری منزل کمرہ نمبر54میں جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایسے طلبہ جن کے نام کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ بھی اپنی فیس 28اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ یکم ستمبر سے 03 ستمبرتک منعقد کیا جارہاہے۔ مذکورہ ورکشاپ اساتذہ،انتظامی شعبے سے وابستہ افراد، تاجرحضرات اور طلبہ کیلئے بہت مفید ہوگا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن سطوت نعیم ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک بجے تاشام چار بجے تک ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر کے سپلیمنٹری امتحانی فارم بروز بدھ 27؍ اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 2050 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کیلئے 3650 روپے کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.