اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجز کے نمائندے اپنے کالجوں کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز بدھ 20 اگست 2014ء سے انٹربورڈ آفس سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔