میٹرک سال 2012 کے سالانہ و ضمنی اِمتحانات کے سرٹیفکیٹ

image

ثانوی تعلیمی بورڈ ،کراچی کے اعلامیہ کے مطابق برائے سال 2012 کے سالانہ و ضمنی اِمتحانات میں شریک پاس امیدواروں کے سرٹیفکی تیار ہوگئے ہیں۔ اسکولوں کے سربراہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اسکول کے اجازت نامے کے ہمراہ یا ِ خود یا اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے نامزد کردہ سینئر استاد یا کلرک کو پیر تا جمعرات بوقت صبح 9:30سے شام 05:00بجے تک اور جمعہ صبح 9:30سے شام 05:00بجے تک بورڈ آفس کے بلاک Bکمرہ نمبر 23میں مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق بھیج دیں۔21سے 22اگست نیوکراچی (اولڈڈسٹرکٹ سینٹرل)، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، 25اگست گلشن اقبال ، لیاقت آباد (اولڈڈسٹرکٹ سینٹرل)، جمشید ٹائون، 26اگست گارڈن ،صدراور لیاری ٹائون (اولڈ ڈسٹرکٹ سائوتھ27اگست،کیماڑی، سائٹ، بلدیہ اور اورنگی ٹائون (اولڈڈسٹرکٹ سائوتھ28اگست لانڈھی شاہ فیصل ٹائون، کورنگی ٹائون، 29اگست ملیر ، بن قاسم اور گڈاپ (اولڈ ڈسٹرکٹ ملیر)۱۔ طلبہ و طالبات سے سرٹیفکیٹس کی مد میں کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔ اسکول کے ریکگنیشن لیٹر اور اتھارٹی لیٹر میں نامزد کردہ سینیئراستاد یا کلرک کو ہی سرٹیفیکیٹس کا اجراء کیا جائیگا۔ جنہیں اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اورفوٹو کاپی ریکارڈ کے لئے درکار ہوگی۔۳۔سرٹیفیکیٹس میں غلطی کی صورت میں امیدوار کو اپنے جماعت نہم و دہم کے اصلی ایڈمٹ کارڈز، انرولمنٹ کارڈز اور اصلی مارکس شیٹس لانا ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.