ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی میٹرک سائنس گروپ و جنرل گروپ کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں جو شیڈول کے مطابق ٹائون کی سطح پر اسکولوں کو جاری کی جائیں گی۔ اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارکس شیٹس کے حصو ل کے لئے اپنے سینئر اساتذہ کو اسکول کے اتھارٹی لیٹر اور اُن کی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ صبح 9:30سے شام 05:00 بجے تک بورڈ آفس کے کانفرنس ہال بلاک Bپہلی منزل پر بھیجیں۔ مزید برآں کسی بھی ریگولر امیدوار کو بورڈ آفس سے مارکس شیٹ جاری نہیں کی جائیگی۔جبکہ دہم جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس اُنکے دئیے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ٹائون کی سطح پر مارکس شیٹس جاری کرنے کے شیڈول کے مطابق 13اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرک،لیاقت آباد، 15اگست گلشن اقبال، صدر، شاہ فیصل، 16اگست کو کورنگی، لانڈھی، بن قاسم 17اگست کیماڑی، لیاری، سائٹ ، بلدیہ، اورنگی ، گڈاپ میں مارکس شیڈ تقسیم کی جائینگی۔