تعلیمی اعلانات برائے 12/08/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے (ریگولر و پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات 2013ء کا پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق سال اول کے امتحانات 19 اگست جبکہ سال آخر کے 20 اگست2014ء سے شروع ہونگے ۔ امتحانات دوپہر 2.30 سے 5.30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں میں منعقد ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام سیمینار منگل 12اگست کو ہوگا۔ ٭جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کے اعلامیے کے مطابق اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیراہتمام یوتھ ہیلتھ آگہی پروگرام کے سلسلے میں ایک سیمینار منگل 12 اگست کو صبح 11.00 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔سیمینار کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے،جبکہ وزیر برائے امور نوجوانان حکومت سندھ فیصل سبزواری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ ٭جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی کے زیر اہتمام بدھ 13 اگست 2014 ء کو یوم جشن آزادی منایا جارہا ہے۔تقریب شعبہ ہذا میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگی۔اس موقع پر وزیر امور نوجوانان حکومت سندھ فیصل سبزواری بھی شرکت کرینگے٭ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت 14اگست شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کی زیر صدارت صبح 9بجے گلشن کیمپس، ایم ایس سی بلاک میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ شرکت کرے گا۔٭ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت16اگست کو بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی کے موقع پر عبدالحق کیمپس سے متصل انکے مزار پر صبح11بجے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، ڈینز و دیگر تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف شرکت کرے گا۔اس موقع پر اسلام آباد کیمپس میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی٭ وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت منگل 12اگست کو شام 4 بجے پریس کلب میں سندھی میڈیا کانفرنس کی رپورٹ کی اشاعت پر تقریب منعقد ہوگی، جس میں کلب کے صدر امتیاز فاران و دیگر مقررین سندھی میڈیا کانفرنس کی اہمیت کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.