تعلیمی اعلانات برائے 04/08/2014

image

جامعہ کراچی کی جانب سے سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے بی ایس،آنرز، بی بی اے، بی پی اے برائے سمسٹر ،4 ، 6 اور 8 جبکہ ڈی فارم/ بی فارم اور ایم فارم برائے سمسٹر 2 ،4 ، 6 ،8 اور 10 اور ایم ایس، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے سال آخر کی سیکنڈ سمسٹر کی فیس یو بی ایل اور نیشنل بینک کی کراچی یونیورسٹی کیمپس برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنی فیس اپنے شعبوںکے شیڈول کے مطابق03 ؍اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے اور 06 سے 17؍ اکتوبر500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ ریگولر طلبہ کی امتحانی فیس 100روپے فی کورس اورریپیٹر طلبہ کے 200 روپے فیس کورس ،طلبہ اپنی فیسوں کی تفصیل اور جمع کرانے کی تاریخوں کے لئے اپنے متعلقہ شعبوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ 04؍ سے06؍اگست منعقد کیا جارہاہے۔ مذکورہ ورکشاپ اساتذہ، انتظامی شعبے سے وابستہ افراد، انٹرپنیورز اورطلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن فرخ احمد میاں ہونگے ۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہرایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی: بی اے ، بی کام کے رجسٹریشن فارم 11؍ اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی اوایل (پرائیویٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11؍اگست تک توسیع کردی ہے۔ رجسٹریشن فارم2900 روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.