تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے انٹر ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق بارہویں جماعت (ہوم اکنامکس) میں مجموعی طور پر 37 طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں اے گریڈ میں 3، بی گریڈ میں 11 اور سی گریڈ میں 5 طلباء و طالبات پاس ہوئے۔