تعلیمی اعلانات برائے 14/07/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیویٹ سالانہ امتحانی فارم پیر 14 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3000 روپے فیس برائے سال اول/ دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول/ دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں،انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے مطابق ایوننگ پروگرام ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15ء) میں داخلوں کیلئے ایڈمشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔لہٰذا طلباء وطالبات 14 اور15 جولائی کو داخلہ فارم صبح 8.30 بجے سے شام 4 بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے 1000 روپے کے عوض حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی اوایل(پرائیویٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 ؍اگست2014ءتک توسیع کردی ہے۔ رجسٹریشن فارم2900روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے پرائیویٹ کے سپلیمنٹری امتحان پیر 14 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 2800 روپے فیس برائے سال اول/دوم اور 5000 روپے فیس برائے (سال اول ودوم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ،وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی ادا کرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.