تعلیمی بورڈ سکھر ـ: دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج

image

ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2013-14ء سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ، سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں مظہر مسلم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے طلبہ وطالبات نے حاصل کیں، جن میں فریحہ تبسم میمن نے 781مارکس کے ساتھ پہلی ، سعدیہ حمید سہتو نے 778 مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ اسی اسکول کے حسن عطا مہدی نے 773 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو اور ڈپٹی ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں مظہر مسلم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور کے طلبہ وطالبات نے حاصل کیں جبکہ طلبہ میں حسن عطا مہدی ، مظہر مسلم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پور نے 773 مارکس کے ساتھ پہلی ، میکازا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن دادا شاہ کالونی خیرپور کے سید محمد عباس نے 761 مارکس کے ساتھ دوسری، مہران ماڈل اسکول پنو عاقل کے محمد عمار کلہوڑو نے 757مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، طالبات میں مظہر مسلم ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول رانی پورکی فریحہ تبسم میمن نے 781 مارکس کے ساتھ پہلی، اسی اسکول کی سعدیہ حمید سہتو نے 778 مارکس کے ساتھ دوسری اور اقراء ابڑو نے 770 مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، سائنس گروپ کے امتحانات میں سکھر ، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز اضلاع سے 49085 طلبہ وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا ، 1856 نے اے ون ،8628 نے اے گریڈ، 11970 نے بی، 10643 نے سی، 3603 نے ڈی اور 19 طلبہ وطالبات نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر 36719 طلبہ وطالبات ان امتحانات میں پاس جبکہ 11949 طلبہ وطالبات فیل قرار پائے، 393 امیدواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنیاد پر روک لئے گئے، جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 3402 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، اے ون اور اے گریڈ میں کوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا، بی گریڈ میں 602، سی گریڈ میں 1337، ڈی گریڈ میں 705، ای گریڈ میں 16 امیدوار پاس ہوئے، مجموعی طور پر 2660 طلبہ وطالبات پاس،563 فیل قرار پائے،179 امیداروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بنیاد پر روک لئے گئے، سائنس گروپ میں طلبہ وطالبات کی کامیابی کا تناسب 74.84 فیصد جبکہ جنرل گروپ میں 78.19 فیصد رہا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.