جامعہ کراچی، ماسٹرز اور ڈپلومہ شام کے پروگراموں میں داخلے آج سے ہونگے

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15ء) سے داخلوں کا اعلان کردیا گیاہے جس کے مطابق داخلہ فارم پیر 23 جون تا11 جولائی 2014 ء تک صبح9:30 بجے تاشام 5:00 بجے سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے جبکہ شام 5:00 تا7:00 بجے، جامعہ کراچی کیمپس میں واقع یوبی ایل بینک برانچ سے 1000/= روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں۔جبکہ رمضان المبارک میں(صبح 8:30 تادوپہر2:00بجے تک) سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے1000/= روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ماسٹرز پروگرام میں ایڈمنسٹریٹوسائنسز،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ میتھمیٹکس ،اپلائیڈ فزکس،اپلائیڈ اسٹیٹکس ،اپلائیڈ اسٹیٹکس ،بی ایڈ اِن اسپیشل ایجوکیشن،بی ایڈ ان(ٹیچرز ایجوکیشن) )باٹنی، کیمسٹری، کامرس (جنرل)،کامرس (انشورنش) ،کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس،ایجوکیشن،انگلش،انگلش لینگوسٹکس/ لٹریچر،انوائرمینٹل اسٹڈیز،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم )،انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھمیٹکس (ایم آئی بی ایم) ،انٹرینشنل ریلیشنز،اسلامک لرننگ، ایم فارم (فارماسیوٹکس)ایم فارم (فارماکولوجی)، ایم فارم (فارما کوگنوسی)، ماس کمیونیکشن ،ایم بی اے (بینکنگ)، مائیکروبائیولوجی،پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فزکس، فزیالوجی، پاپولیشن سائنسز،پولیٹیکل سائنس،پبلک پالیسی،پبلک ایڈمنسٹریشن،سائیکولوجی،قرآن وسنہ ، سوشیالوجی،اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس،ٹرانسپورٹ مینجمنٹ،ویمن اسٹڈیزاورزولوجی جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میںکمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز، کنٹمپریری عربک، کرمنالوجی، انوائرمینٹل سائنسز،انکلوسیو ایجوکیشن، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشن سائیکولوجی،فنکشنل عربک، انوسٹی گیٹو سائیکولوجی،پرشین،پیٹرولیم ٹیکنالوجی، قرآنک عربک لینگویج اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی،اکنامکس اینڈفائنانس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی انالیسز اور اسپیشل ایجوکیشن میں داخلے دیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ ڈپلومہ پروگرام کے بعد ماسٹر ڈگری پروگرام کے لئے صرف ایک سال درکارہوگا ۔ کلاسز کاآغاز 20 اگست2014ء سے ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.