تعلیمی اعلانات برائے 20/06/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے/ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے رجسٹریشن فارم جمع کرانیکی تاریخ میںایک مرتبہ پھر تو سیع کر دی گئی ہے۔جس کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 2700روپے فیس کے ساتھ 7جولائی تک بینک کائونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون میں تبدیلی کے لیے بھی ان ہی تاریخوں میں 700روپے کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام تین روز ورکشاپ23 سے 25 جون منعقد ہو گی۔ ورکشاپ ایسے افراد جوکامیاب پروفیشنل کیرئیر گزارنا چاہتے ہیں، کاروباری حضرات اورانتظامی شعبے سے وابستہ افراد بالخصوص طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگی۔٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلان کے مطابق ایل ایل بی سال اول و آخر اور ایل ایل ایم سال اوّل و آخر کے امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 19 سے 26جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ایل ایل بی سال اول و آخر کیلئے 5000 روپے مع 500روپے لیٹ فیس کل (5500روپے) اور ایل ایل ایم سال اوّل وآخر کے لئے 5400روپے مع 500 روپے لیٹ فیس (کل 5900روپے )کے ساتھ طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2008یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیںاُنہیں فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی جمع کراناہو نگے۔ مزید تفصیل کے لئے طلبہ متعلقہ کالجز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.