سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں داخلے جاری

image

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں بی ایس، ایم ایس اور ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ داخلے کمپیوٹر سائنس، میڈیا اسٹیڈیز، انوائرنمنٹل سائنسز، ایجوکیشن، اکائونٹنگ اینڈ فنانس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں چار سالہ بی ایس پروگرام کیلئے کمپیوٹر سائنس، میڈیا اسٹیڈیز، انوائرنمنٹل سائنسز، ایجوکیشن اور مینجمنٹ سائنسز میں دو سال کے ایم ایس پروگرام کیلئے اور ایم بی اے کے ڈیڑھ سال، ڈھائی سال اور ساڑھے تین سال کے علیحدہ علیحدہ پروگراموں میں دیئے جائیں گے جس کا انحصار امیدوار کے تعلیمی پس منظر پر ہوگا۔ اسی طرح ایجوکیشن مینجمنٹ اور چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ میں ایک سال کے ڈپلومہ کیلئے بھی داخلے دیئے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلے کے خواہشمند طلبہ آن لائن اور عام رواجی طریقے سے داخلہ کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔ آن لائن داخلے کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجسٹریشن فارم ڈائوں لوڈ کرکے عام رواجی طریقے سے سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں جمع کرایا جاسکتا ہے جبکہ عام رواجی طریقے سے داخلہ فارم سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس سے پیر سے جمعہ تک کام کے اوقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داخلے کے امیدواروں کا تحریری امتحان 16 اگست اور کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 20؍ اگست کو ہونگے۔ کلاسز 15ستمبر سے شروع ہوں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے شائع کردہ پراسپیکٹس اور یونیورسٹی کے پانچ شعبوں کی جانب سے شائع شدہ الگ تعارفی بروشرز میں مختلف پرواگرامز میں داخلے کیلئے اہلیت، فیس اور اسکالر شپس کے ساتھ دیگر ضروری تفصیلات دی گئیں ہیں جو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.