جامعہ کراچی، ایم اے سال اول پرائیویٹ و ریگولر ضمنی امتحانات کےنتائج

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول (پرائیوٹ و ریگولر) سپلیمنٹری امتحانات برائے 2012ء عربی، اکنامکس، بین الاقوامی تعلقات، انگلش، جنرل ہسٹری، اسلامک ہسٹری، اسلامک اسٹیڈیز، میتھمیٹکس، سیاسیات، سندھی اور اکنامکس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق عربی کے امتحان میں 02 طلبہ شریک ہوئے، دونوں کامیاب قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 100 فیصد رہا۔ اکنامکس کے امتحان میں 370 طلبہ شریک ہوئے 80 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 290 طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 21.62 فیصد رہا۔ بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں 312 طلبہ شریک ہوئے، 217 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 95 طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 69.55 فیصد رہا۔ انگلش کے امتحان میں 04 طلبہ شریک ہوئے دو طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ دو طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 50 فیصد رہا۔ جنرل ہسٹری کے امتحان میں 03 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے ایک کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ دو طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 33.33 فیصد رہا۔ اسلامک ہسٹری کے امتحان میں 17 طلبہ شریک ہوئے 06 طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ 11 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 35.29 فیصد رہا۔ اسلامک اسٹیڈیز کے امتحان میں21 طلبہ شریک ہوئے،جس میں سے 10 کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ 11 طلبہ ناکام قرار دیئے گئے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 47.62 فیصد رہا۔ میتھمیٹکس کے امتحان میں تین طلبہ شریک ہوئے ،تینوں ہی ناکام قرار دیئے گئے۔ سیاسیات کے امتحان میں 06 طلبہ شریک ہوئے ،04 طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ 02 ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 66.67 فیصد رہا۔ سندھی کے امتحان میں 02 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے ایک کامیاب قرار پایا اور ایک کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 50 فیصد رہا۔ اُردو کے امتحان میں 05 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 02 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 03 کو ناکام قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 40 فیصد رہا جبکہ ایم اے اکنامکس ریگولر کے امتحان میں ایک طالبعلم شریک ہوا اور کامیاب قرار پایا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.