جامعہ کراچی، بی اے ریگولر سالانہ امتحانات 2013 ء کے نتائج کا اعلان

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے بی اے سال دوم اور(سال اول و دوم باہم) ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ نتائج کے مطابق امتحان میںپہلی پوزیشن بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی انعم فاطمہ بنت ناصر مہدی نے 782 نمبر لے کر ، دوسری سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی فضا رضوی بنت سید اقبال علی نے 774 نمبرلے کر اور تیسری ڈی ایچ اے ڈگری کالج فارویمن کی نِدازہرہ عباس بنت رفعت عباس نے 771 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔امتحان میں 8481 طلبہ شریک ہوئے،جس میں 749 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں،2631 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں جبکہ 14 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب40.02 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.