سرکاری اسکولوں کے 300مستحق طلباو طالبات کے لیے اسکالر شپ کی منظوری

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریڑی مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری اسکولوں میں غریب زیر تعلیم طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کے لیے اسکالر شپ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ جس کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ سرکاری اسکولوں سے بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات میں 45فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو دسویں جماعت میں تعلیمی اخراجات کی مدد میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔ بورڈ کی شرائط کے مطابق اسکالر شپ کے اجراء میں قواعد و ضوابط کو ترجیح دی گئی ہے۔ اور اسکروٹنی کے بعد طلباو طالبات کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اسکالر شپ کی منظوری کے لئے بورڈ ہذا میں پاورٹی کم میرٹ اسکالر شپ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین جناب فصیح الدین خان صاحب نے کی جبکہ سیکریڑی بورڈ مسز حوز مظہر صاحبہ کے علاوہ جناب عبدالوہاب عباسی ڈائریکٹرآف اسکولز ایجوکیشن ، کراچی ریجن، جناب مرز ا ارشد بیگ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر ۱ ناظم آباد نمبر ۲ ، محترمہ اسماء افضل، ہیڈمسٹریس درّانی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکو ل بلا ک آئی نارتھ ناظم آباد اور سید منیر حسن ، ریسرچ آفیسر ، ثانوی تعلیمی بورڈکراچی اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر صاحبہ نے بتایا کہ 5ہزار روپے فی طالب علم کے حساب سے اسکالر شپ دی جائیگی اس اجلاس میں 300مستحق طلباو طالبات کے لیے 15لاکھ روپے کی پاورٹی کم میرٹ اسکالر شپ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے لئے 150طلباء اور 150طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکروٹنی کے مرحلے میں طلباء وطالبات کا انتخاب کیا گیا ہے اور طلبا و طالبات کی نویں جماعت کے مارکس اور ان کے گھرانوں کی ذرائع آمدنی کو ملحو ظ خاطر رکھا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.