بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا امتحانی شیڈول جاری

image

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی سندھ نے بی اے، ایل ایل بی سال اول، ایل ایل بی سال اول و دوم اور ایل ایل ایم پریوس اور فائنل کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 30 جون تک بغیر لیٹ فیس امتحانی فارم شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء کالج میمن گوٹھ ملیر میں جمع کئے جائیں گے۔ 30 جون تک بغیر لیٹ فیس کے یونیورسٹی میں جمع کئے جائیں گے۔ 9 جولائی تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ کالج میں جمع کئے جائیں گے، اسی طرح 12 جولائی تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یونیورسٹی میں فارم جمع کئے جا سکتے ہیں۔ 16 جولائی تک امتحانی فارم 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ کالج میں جمع کئے جائیں گے اور 19 جولائی تک 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یونیورسٹی میں جمع کئے جا سکتے ہیں۔ 23 جولائی تک 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم کالج میں جمع کئے جائیں گے اور 26 جولائی کو 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ یونیورسٹی میں جمع کئے جائیں گے۔ 26 اگست سے بی اے، ایل ایل بی آنرز، ایل ایل بی ون اور ٹو، ایل ایل ایم پریوس اور ایل ایل ایم فائنل کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بغیر لیٹ فیس کے بی اے، ایل ایل بی آنرز کی امتحانی فیس 3500 روپے، ایل ایل بی ون اور ایل ایل بی ٹو کے 4000 روپے، ایل ایل ایم پارٹ ون کے 3000 روپے، ایل ایل ایم فائنل کے 4000 روپے، ایل ایل بی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے فیل امیدواروں کے لئے 6500 روپے فیس ہوگی۔ ایل ایل ایم پارٹ ون اور ٹو فیل امیدوار فارم بھرنے کے لئے 6500 روپے امتحانی فیس ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ امتحانی فیس کے ساتھ 100 روپے ایگزامینیشن فارم کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے یونیورسٹی کے بجائے وہ اپنے متعلقہ کالج سے رجوع کریں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.