تعلیمی اعلانات برائے 12/06/2014

image

جامعہ کراچی اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ایک پینل ڈسکشن بعنوان: ’’مالی سال2014-15 ء کیلئے پاکستان کا وفاقی بجٹ‘‘ آج جمعرات 12 جون 2014ء کو صبح گیارہ بجے سینٹر کے ہال میں منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹر سلمان شاہ ،سی ای او بریج ایشیا فنانشل سروسز، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ریسرچ انسٹیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس ، ڈاکٹر شبّر زیدی ، اے ایف فرگوسن اینڈ کو اور ڈاکٹراسد سعید،کلیکٹو فارسوشل سائنس ریسرچ شامل ہیںجس کا اہتمام قائمقام ڈائریکٹر اے ای آرسی پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر اور انچارج کانفرنس اینڈ سیمینار سیکریٹریٹ اے ای آرسی ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے کیا ہے۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ 13 سے 14 جون منعقد کیا جارہا ہے۔٭جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے قائمقام چیئر مین شعبہ عمرانیات کی حیثیت سے چارج09جون 2014ء سے سنبھال لیا ہے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے17 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.