ایم فل اور پی ایچ ڈی کے22جون کو ہونیوالے داخلہ ٹیسٹ ملتوی

image

جامعہ کراچی میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کے امریکا کے دورے کے باعث اتوار 22 جون کو ہونے والا ایم فل، پی ایچ ڈی کا داخلہ ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تحریری ٹیسٹ دینے والے درجنوں طلبہ میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے اور ان کا موقف ہے کہ شعبہ کے چیئرمین کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے تحریری ٹیسٹ ملتوی کرنا افسوسناک امر ہے اور طلبہ کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر شبیہ الحسن، ڈاکٹر خالد عراقی امریکا کے مطالعاتی دورے پر روانہ ہو گئے، شعبہ کے چیئرمین وائس چانسلرڈاکٹر قیصر کو یہ خط لکھ کر دے گئے ہیں کہ میں امریکا جا رہا ہوں لہٰذا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے جس کے بعد ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا۔ اس اقدام سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے لئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شعبہ میں پی ایچ ڈی خاتون موجود ہیں جو ٹیسٹ منعقد کرا سکتی تھیں مگر اس کے باوجود ٹیسٹ ملتوی کر دیا گیا۔ جامعہ کراچی کے شعبہ ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام کے کنوینر ڈین سائنس اور فرید انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر عابد اظہر نے کہا ہے کہ ڈی آر سی کے تمام اراکین بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ ملتوی کرنا پڑا تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ نتائج ایک ساتھ جاری ہوں۔ اس سوال کے جواب میں کہ جب پوری جامعہ کے ٹیسٹ ایک ساتھ ہو رہے تھے تو شعبہ کے سربراہ کو کیوں جانے دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب شیخ الجامعہ دے سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.