جامعہ کراچی، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے آج سے شروع ہونگے

image

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز بدھ 28 مئی سے ہورہا ہے جو 9 جون تک جاری رہیں گے۔ یہ داخلے شعبہ عربی، اکنامکس، انگلش، جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک ہسٹری، ماس کمیونیکشن، پرشین، فلاسفی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، سندھی، سوشیالوجی، سوشل ورک، اُردو، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، اپلائیڈ کیمسٹری، اپلائیڈ فزکس، بوٹنی، بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جینیٹکس، جیوگرافی، جیالوجی، مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فزیالوجی، اسٹیٹکس، زولوجی، اسپیشل ایجوکیشن، قرآن وسنہ، اصول الدین، اسلامک لرننگ، فارما کوگنوسی، فارماکولوجی، فارما سیوٹیکس، فارما سیوٹیکل کیمسٹری، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس،پبلک ایڈمنسٹریشن کے علاوہ فیکلٹی آف میڈیسن میں ایم ایس، ایم ڈی اور فیکلٹی آف لاء میں صرف پی ایچ ڈی میں ہونگے۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈائون لوڈ کرکے 2500 روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ ایم ایس / ایم ڈی اور پی ایچ ڈی (لاء) کے لئے 6000 روپے کے پے آرڈر کے ساتھ بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) آفس انتظامیہ بلاک جامعہ کراچی میں جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 14 جون کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 16سے20 جون تک متعلقہ شعبے، سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 22 جون کو صبح 10؍بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر 24 جون کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو انہیں پرو ویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.