تعلیمی اعلانات برائے 27/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق آغاخان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ سے تصدیق کرانے پر ویمنز اسٹڈیز سینٹر جامعہ کراچی کی بی اے آنرز کی طالبہ رِدا رضوی بنت حشمت علی کی مارک شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کے باعث ان کا داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیا گیا ہے ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی ایس اکو پیشنل تھراپی کے انرولمنٹ فارم 1500/= روپے فیس کے ساتھ 15 جون 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ تاریخ گذرنے کے بعد 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 04 جولائی 2014 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جبکہ ڈپلومہ آف ٹیوبر کلوسس اینڈ چیسٹ ڈیزیز(D.T.C.D ) کورس کے انرولمنٹ فارم 1500/= روپے فیس کے ساتھ 15 جون تک اور تاریخ گذرنے کے بعد 04 جولائی 2014 ء تک 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ کے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے فارم 1000/= روپے لیٹ چارجز مع 1500/= روپے انرلمنٹ فیس 13 جون 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایل/ ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم1000/= روپے لیٹ چارجز مع 1500/= روپے انرولمنٹ فیس 13 جون 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 1000/= روپے لیٹ چارز مع 1500/= روپے انرولمنٹ فیس متعلقہ کالجز میں 20 جون 2014 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.