تعلیمی اعلانات برائے 26/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی اوایل(پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔ رجسٹریشن فارم2900روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 5؍ جون تک 3000روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول/ دوم/ آخر اور ایل ایل ایم سال اول ودوم کے سالانہ امتحانی فارم28 مئی تک بغیر لیٹ فیس کے متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایل ایل بی سال اول/ دوم/ آخر کی فیس 5000 روپے اور ایل ایم سال اول و دوم کی فیس 5400 روپے ہے۔ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل(ایل ایل بی تین سالہ پروگرام) میں انرولڈ ہوئے تھے ،انہیں فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اول / سال آخر ریگولر(کالجز) کے طلبہ اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے اپنے متعلقہ کالجز میں 5 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔سال اول/ آخر کی فیس 3300 روپے ہے۔جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.