انٹر کے دوسرے مرحلے کے امتحانات 22 مئی سے

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں کلاسوں کے دوسرے مرحلے کے امتحانات 22 مئی سے شروع ہورہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں کامرس پرائیویٹ، آرٹس کے ریگولر اور پرائیویٹ، خصوصی طلبہ اور فزیکل ایجوکیشن کے ڈپلوما کے امتحانات شامل ہیں۔ صبح کی شفٹ میں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کامرس پرائیویٹ کے اور شام کے وقت آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی طلبہ کے پرچے ہوں گے،اس مقصد کے لئے صبح میں 32 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 22 طلبہ کے لئے اور 10طالبات کے لئے مخصوص ہوں گے، جبکہ شام کی شفٹ کے لئے جو سہ پہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی 58 امتحانی مراکز بنائے جارہے ہیں ان میں سے 21 مراکز طلبہ کے لئے اور 37 طالبات کے لئے ہوں گے۔ صبح کی شفٹ میں کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کی تعداد 15276 ہے ان میں 10552 طلبہ اور 4724 طالبات ہیں۔ شام کی شفٹ میں 37656 امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.