وفاقی اردویونیورسٹی کے امتحانی فارم کے شیڈول کا اعلان

image

وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹروقار الحق کے مطابق بی اے،بی کام، ایم اے (پرائیویٹ)، مدارس،فاضل عربی، ہومیو پیتھک(معادلہ) کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات امتحانی فارم20مئی سے 4جون 2014تک متعلقہ بینک سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔ طلبا کو ہدایت ہے کہ فارم جمع کرانے سے قبل اسکے ساتھ تعلیمی دستاویزات منسلک کرکے عبدالحق کیمپس کے پرائیویٹ امتحانی کائونٹراور گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ )پرائیویٹ امتحانی کائونٹر سے لازمی تصدیق کرائیں ۔بغیر تصدیق کے فارم قبول نہیں کئے جائیں گے۔ امتحانی فارم نیشنل بینک، عسکری بینک گلشن اقبال ،یونیورسٹی روڈ برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے200 روپے کی ادائیگی سے حاصل اور جمع کرائے جائیں۔ امتحانی فارم کے ساتھ رجسٹریشن کارڈ ،شناختی کارڈ کی کاپی اور چار عدد ڈاک کے لفافے مکمل پتہ اور فون نمبر کے ساتھ منسلک کریں۔سال دوم یا مشترکہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار گزشتہ ایڈمٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی بھی منسلک کریں۔ ایم اے کے ناکام امیدوار سال اول اور سال آخر کے امتحانی فارم الگ الگ جمع کروائیں ۔ بی اے، بی کام،ایم اے (سال اول و دوم) کی امتحانی فیس2ہزار روپے اور بی اے، بی کام(بوتھ پارٹ) کی امتحانی فیس3 ہزار روپے ہے ۔ایسے طلباء کیلئے جن کی رجسٹریشن2008 کی ہے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.