کامرس اور آرٹس پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈز

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے کہا ہے کہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ آرٹس ریگولر، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کے کالجوں میں بھیج دیئے گئے ہیں، تمام ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے ایڈمٹ کارڈز حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہیں بروز جمعہ 16 مئی 2014ء تک ان کے ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 19 مئی 2014ء کو رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی دکھا کر بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.