اندرون سندھ، انٹر کے امتحانات میں نقل، کراچی کی صورتحال بہتر

image

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں تاہم کراچی کی صورتحال سب سے بہتر ہے، اندرون سندھ نقل کا بازار گرم ہے امتحانی پرچے باہر سے حل ہو کر آرہے ہیں اور طلبہ کو تقل سے روکنے والا کوئی نہیں لیکن کراچی کی صورتحال تسلی بخش ہے بورد کی چیرمین پروفیسر انوار احمد زئی اور ناظم امتحانات عمران چشتی اور ویجیلنس ٹیموں کے اچانک دوروں کے باعث کاپی کلچر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے بدھ کو سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کے گیارویں اور بارھویں کے امتحانات کے دوران مختلف امتحانی سینٹرز کے دورے ، سینٹرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا نثاراحمد کھوڑونےانٹر کے امتحانات کے دوران چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی ، ڈی جی کالجز ڈاکٹر ناصر انصار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ ڈی جے سائنس کالج ، ویمن کالج شاہراہ قائدین سمیت مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا ، دورے کے دوران طلباء اور طالبات کے ایڈمٹ کارڈچیک کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وومین کالج سمیت دیگرسینٹرز پر امتحانی پرچے کے دوران کراچی الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کرنے پر افسوس ہے جبکہ انھیں امتحانی پرچے کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ اگر کراچی الیکٹرک انتظامیہ کی مختلف کالجز کی طرف بقایا جات ہیں تو امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کرکے وہ بقایاجات وصول کرنے کا عمل نامناسب ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا اور طالبات کو امتحان دینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ میرٹ کو فروغ دینا چاہتا ہوں، کاپی کلچر نوجوان نسل کا مستقبل خراب کررہا ہے۔حکومت نے کاپی کلچر کی روک تھام کیلیئے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر زاور پولیس کو امتحانات کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور طلبہ خود بھی نقل سے گریز کریں کیونکہ انکے اس عمل سے دیگر بچوں کی میرٹ متاثر ہورہی ہے ایسا نہ ہو کہ کل وہ این ٹی ایس ٹیسٹ بھی پاس نہ کرسکیں ۔انھوں نے کہا کہ نقل کرانے کے عمل میں کسی بھی کسی بھی اساتذہ کے ملوث ہونے کی رپورٹ ملی تو انھیں گھر بھیجا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ان کیلیئے کوئی بھی سینٹرحساس نہیں ہے اور وہ ہر جگہ جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.